کبوتر پروری میں لیجنڈ کون؟

کبوتر پروری میں لیجنڈ کون؟ پیارے دوستو دنیا کے ہر میدان میں چاہے اسے معاشرے میں اچھا سمجھا جائے یا نہ مستقل مزاجی اور لگن سے جس نے بھی کام کیا اس نے کڑوڑوں کے ہجوم میں اپنی الگ پہچان بنا۔ اگر کیمبرج ڈکشنری میں لیجنڈ کے معنی دیکھیں تو پتہ چلتا ہے کہ کوئی ایسا شخص جو اپنی قابلیت کی بناء پر کسی مخصوص شعبے میں اپنی پہچان بنا لے لیجنڈ ہے۔

Highflyer Pigeon Lofts

اب سوال یہ ہے کہ کبوتر پروری میں لیجنڈ کون ہے؟ جو قابل احترام اساتذہ کرام ہمیں منظر پر نظر آتے ہیں کیا وہ لیجنڈ کی کیٹیگری میں آتے ہیں۔ ہم میں سے بہت سے شائقین کا یقیناً جواب ہوگا کہ بالکل یہ لیجنڈ ہیں میرا بھی یہی جواب ہے۔ لیکن کچھ سوالات ہیں شاید میرے گروپ میں موجود معزز ممبرز ان کے تسلی بخش جواب دے سکیں۔

کبوتر پروری میں لیجنڈ کون ہے؟

سارا سال مہاوت کی محنت اور عین بازیوں کے دنوں میں چھت پر مختصر وقت دینے پر کامیاب ہونے والے کھلاڑی کیا پروازی میدان کے لیجنڈ ہیں؟ بنے بنائے نسخہ جات لا کر انکا استعمال کرکے کامیاب ہونے والے کیا لیجنڈ ہیں؟

سارا سال دوستوں سے اور نامور گھروں سے بنے بنائے بچے اور کبوتر حاصل کرکے ان سے رزلٹ حاصلِ کرنے والے کیا لیجنڈ کے زمرے میں آتے ہیں؟ کیا لیجنڈ وہ نہیں ہیں جنہوں نے محنت کرکے وہ کبوتر سازی کی جس کی وجہ سے کوئی دوسرا لیجنڈ بن رہا ہے۔ پیسے کے بل بوتے پر بڑی بڑی عالی شان محافل منعقد کرنے والے یا انٹری فیس جمع کرکے ان پیسوں پر چوہدری بننے والے لیجنڈ ہیں؟

کیا لیجنڈ وہ نہیں ہیں جو چپکے سے نسخہ جات بناکر دے دیتے ہیں اور ان کا طریقہ بھی بتا دیتے ہیں؟ التماس ہے کہ پوری تحریر میں کسی بھی استاد یا پارٹی کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔ یہ عام باتیں ہیں جو میں اپنے گردونواح میں دیکھتا آیا ہوں۔ لہٰذا گزارش ہے کہ جواب اخلاق کے دائرے میں رہ کر دیں خوشی ہوگی

لیجنڈ کبوتر باز کون ہے ؟ خان محمد بارا کی تحریر

بریڈر کبوتر کی پہچان

لیجنڈ کی کچھ اقسام میری نظر میں آپ دوستوں سے شئیر کرتا ہو ۔ کسی کی دل آزاری ہرگز مقصد نہیں ۔ حادثاتی لیجنڈ: لیجنڈ کی اس قسم کے زیادہ تر لوگ حادثاتی طور پر یہ مقام حاصل کر لیتے ہیں۔ مگر زیادہ تر یہ اس معیار کو برقرار نہیں رکھ پاتے ۔

مالیاتی لیجنڈ: ایسے لیجنڈ لوگ دولت خرچ کر اپنی ساکھ بنائے رکھتے ہیں۔ ایسے لوگوں کو میڈیا کی بیساکھیوں کی بھی اشد ضرورت رہتی ہیں۔ اس قسم میں عقل مند زیادہ تر خاموش رہتے ہیں ۔

حقیقی لیجنڈ: ایسے لوگوں خداداد صلاحتیوں کے مالک ہونے کیساتھ مسلسل محنت کے نتیجہ میں یہ مقام حاصل کرتے ہیں ۔ ان کی گفتگو سے انکا علم و تجربہ ویسےہی جھلکتا ہے جیسے ڈبی میں پڑی کستوری سے خوشبو پھیلتی ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہیں کسی بھی شعبہ میں ” لیجنڈ ” کا معیار مختلف لوگوں میں مختلف ہوتا ہے ۔

لیجنڈ اکثر دنیا سے جانے کے بعد مانے پہچانے جاتے ہیں۔ زندگی میں تو کچھ لوگ ان کے وجود سے خوف کھاتے ہیں۔ سچائی بڑی تلخ ھوتی ھے۔ کبوتر پروری کا شوق بڑا ھے مگر اس میں اکثر چھوٹے لوگ ہیں۔ کسی کے سالہا سال کی محنت سے بنے کبوتر چھتری والے۔ اچھے اڑ جائیں تو بےایمانی کا ٹیگ لگا دیں, لو فلائر کا لیبل لگا دیں۔ بڑا شوق اس لئے تھا کہ اس میں ہارنے والے جیتنے والوں کے گلے میں ہار اور مٹھائی لے کرجاتے تھے۔

اللہ کرے کہ آج کے کبوتر پرور کو بھی بیوپاری کے بجائے لیجنڈ بننے کا شوق اور آرزو ھو ,آمین


Social Sharing

Leave a Reply