کبوتروں کی پرواز کا نسخہ اور تھکاوٹ اتارنا

کبوتروں کی تھکاوٹ اتارنے اور پرواز کا نسخہ – السلام علیکم، دوست گولیوں کے بارے میں پوچھ رہے تھے کہ کونسی دوا آپ دیتے ہیں۔ تو یہ ھے وہ اپنی بنائی ھوئی گولیاں جو گڑ کالا نمک، دڑا مرچ، ملٹھی سونٹھ، آلوبخارے، کالی مرچ، جلوتری، اجوائن، سونف، زعفران، جند بدستر، دیسی مرغ کے پوٹے کا چھلکا، جسے سنگ دانہ بھی کہتے ہیں، یہ سب چیزیں کوٹ کر مکس کر کے آٹے میں تیار کی گئی ہیں۔

تحریر: محفوظ احمد ملک

( نسخے کبوتر بازی ) گڑ ایک کلو، کالا نمک ایک پاو، کالی مرچ،سونف،اجوائن، وغیرہ 50 گرام،اور زعفران جندبدستر ایک گرام۔

بہترین ہاضمہ اور خون کی گردش تیز کرنے کے لئے۔ جسم سے بلغم ریشہ ختم کرنے کے لیے۔ اللہ پاک کے فضل وکرم سے پر اثر ہیں ہر بیماری میں۔ یہ دوران اڑان بھی استعمال بہت فاہدہ مند ہیں۔

پرواز کا نسخہ

کبوتروں کی پرواز بڑھانے کا نسخہ

جن دوستوں کے کبوتر نہیں اڑ رہے یا کم اڑتے ہیں۔ وہ ایک پاو گڑ ایک کلو پانی میں پکا لیں اور شام کو دانے کے بعد سادہ پانی کے بجائے گڑ والا پانی پلا دیں۔ کبوتروں کو سادہ باجرہ دینے کے بجائے گندم چنے مکئی کا دلیہ جس میں باجرہ، سرسوں، السی، تارامیرا، اور تل شامل کر کے پیٹ بھر کر کھانے کو دیں۔ چند دن بادام کے بغیر بھی اڑا کر چیک کر لیں انشاءاللہ اچھا رزلٹ ملے گا۔

کبوتروں کی تھکاوٹ اتارنے کا نسخہ

کبوتروں کی تھکاوٹ اتارنے کے لئے ایک گولی سربیکس ٹی، ایک بروفن، ایک بی کمپلیکس کوٹ لیں۔ اس میں اتنی ھی مقدار میں میدہ شامل کر لیں۔ گندم کے دانے برابر گولیاں بنا لیں۔ جو ذیادہ اڑ کر آئے رات کو دو گولیاں اور دو صبح ۱۰ بجے دیں۔ انشاءاللہ بہت اچھا رزلٹ ھو گا۔

کبوتروں کے مزید نئے آرٹیکلز

Social Sharing

2 Comments on “کبوتروں کی پرواز کا نسخہ اور تھکاوٹ اتارنا”

Leave a Reply