کبوتر کی سنبھال پرواز سے واپسی پر زبردست نسخے

کبوتر پروری کے شوق میں جب کوئی کبوتر پرواز کر کے واپس آتا ہے تو اس کی سنبھال بہت اہم چیز ہے. اگر آپ اپنے کبوتر کو پرواز سے واپسی پر ٹھیک طرح سے نہیں سنبھالیں گے تو آپ کا کبوتر اگلی پرواز اچھی نہیں کر سکے گا. جب موسم سخت گرم ہو تو اس وقت پرواز سے واپسی پر کبوتر کی سنبھال اور بھی زیادہ اہمیت اختیار کر جاتی ہے

کبوتر کی بنیادی سنبھال

کبوتر کی بنیادی سنبھال میں سب سے بہترین سادہ پانی ہے. جب آپکا کبوتر اڑ کر آئے اور وہ اپنی ٹانگوں پر کھڑا نہ ہو رہا ہو یا پھر ڈول رہا ہو، پانی کی طلب کرے تو اسے جی بھر کے پانی پینے دیں. جب وہ پانی پی لے تو ایک بار اسکو پلٹا دیں. اس عمل سے جو کبوتر پوٹ مے تلخی محسوس کر رہا تھا وہ ختم ہو جائے گی

اب ۲۰ منٹ کے لئے کبوتر کو چھاؤں والی ٹھنڈی جگہ پر چھوڑ دیں. پھر وقفے سے دو بار میں کبوتر کو پانی پینے دیں. پانی پینے کے بعد کبوتر اپنا جسم بنا لے گا. کبوتر کو جال میں تھوڑا چلائے، اس سے کبوتر پانی کھینچے گا اور بیٹھ کر دے گا

سخت گرمی اور کبوتر نا سنبھل رہا ہو

ORS for Pigeon Recovery

سخت گرمی میں کبوتر بنیادی سنبھال سے نہ ٹھیک ہو تو اس کا بہترین علاج (اوـ آرـ ایس) ایک ساشے ایک لیٹر پانی میں بنا کر رکھیں. کبوتر کو اپنی مرضی سے پینےدیں، اللہ کے حکم سے ۲۰ منٹ کے بعد اپنے پاؤ پر کھڑا ہو جائے گا

پرواز سے واپسی پر کبوتر پوٹ نہ چلاۓ

اگر پرواز سے واپسی پر کبوتر بار بار پانی پی رہے ہوں، پوٹ پھلا کر رکھیں، پوٹ صاف کرنے پر گرم پانی نکلے اور پوٹ نہ چلاۓ۔

کبوتر کی سنبھال  پرواز سے واپسی

کبوتر کی سنبھال پہلا نسخہ

پانچ کلو پانی میں ایک عدد آلو بخارہ اور ایک عدد املی کا دانہ رات کو بھگو دیں۔ پرواز سے واپسی پر کبوتر کو صاف کرکے یہ والا پانی جی بھر کر پیینے دیں۔ بگڑتے سے بگڑا کبوتر جلد بحال ھو گا اور مرے گا بھی نہیں ۔

یہ نسخہ نہیں میرے دوستوں عقل حیران کر دینے والا پانی ھے۔ اس کا استعمال 40 ڈگری سے اوپری موسم میں کرنا ھے۔ پانی 5 کلو سے کم نہیں ڈالنا ھے۔

کبوتر کی سنبھال دوسرا نسخہ

پرانا گڑھ ایک تولہ
زریشک 2 دانے
پہاڑی پودینہ آدھی چمچ چائے والی
اجوائن7 دانے
سبز الائچی 1 عدد
انار دانہ 5 دانے
باقی تینوں عرق ایک ایک سی سی اورپانی چار سی سی

پرانا گڑھ، زریشک، پہاڑی پودینہ، اجوائن، سبز الا ئچی، اناردانہ سب کو مکس کر کے گولیاں بنا لیں کالی مرچ کے برابر اور واپسی پر پہلے تازہ پانی سے پوٹ صاف کریں۔ اس کے بعد عرق گاوُ زبان،عرق مکوں،عرق گلاب ایک ایک سی سی اور چار سی سی پانی کے ساتھ اک گولی دیں۔

 انشاء اللہ میرے رب کے حکم سے 20 منٹ کے اندر کبوتر فٹ ہو جائے گا۔ آزمائش شرط ہے پہلے آزمائیں پھر بتائیں۔

Social Sharing

One Comment on “کبوتر کی سنبھال پرواز سے واپسی پر زبردست نسخے”

Leave a Reply