سفید نوک کے ٹیڈی کبوتروں کی حقیقت

تحریر استاد حبیب مغل

سفید نوک کے ٹیڈی کبوتر گہرے سبز کلسرے ، کلدمے ، چھاپدار، جالدار. آنکھیں بے حد شفاف ہلکی پیلی مائل سفید یا بالکل سفید. پلکیں سفید یا پیلی، لمبی باریک سفید یا الف نوک جبڑوں تک پیلی مائل سفید. ان کا گہرا رنگ اس بات کی دلیل ہے کہ یہ کبوتر بے حد خالص کبوتر ہیں۔

سفید نوک کے ٹیڈی کبوتروں کا رنگ

اگر کسی کا خیال ہے کہ ان کا رنگ گہرا کرنے کے لئے بانکوں کا کراس کیا گیا ہے. تو پھر ان کی آنکھ بتاتی ہے کہ یہ خیال غلط ہے اگر ایسا کیا گیا ہوتا تو لازمی آنکھوں میں گہرا پن بھی آتا. البتہ ایک جگہ ایسا سننے کو ملا کہ ان میں فیروزپوری پر شامل کیا گیا ہے. اس بات کو مان لیتے ہیں. لیکن جب نوک کی باریکی اور صفائی دیکھتے ہیں تو دل مانتا نہیں کہ موٹی نوک کے فیروز پوری کبوتر ان میں شامل ہیں۔

سفید نوک کے ٹیڈی کبوتروں کی عادات

کبھی بزرگوں سے سنا کرتے تھے کہ فلاں نسل کے کبوتر اتنے سخت مزاج ہوتے تھے کہ ان کا بچہ ایک پنجرے سے نکال کر دوسری طرف ڈالا اور اس نے ایسی اداسی کی اور دانا نہ کھایا کہ جان سے ہی چلا گیا۔ ایسا صرف سنا تھا اب سفید نوک کے ٹیڈیوں میں یہ بات عام ہے. یہ ایسے ہی سخت مزاج ہوتے ہیں. ان کے بچے دوسری جگہ پر دانہ نہیں کھاتے. مادیاں کئی کئی ماہ انڈے نہیں دیتیں اور جب واپس گھر لا کر چھوڑو تو دوبارہ معمول کے مطابق انڈے دیتیں اور بچے نکالتیں ہیں۔

سفید نوک کے ٹیڈی

اس بات کا میں خود شاہد ہوں، سفید نوک کے ٹیڈی بڑے کبوتر کسی دوسری جگہ جاکر بے حد تکلیف محسوس کرتے ہیں. دانہ کھانا کم کر جاتے ہیں۔ اس وجہ سے کئی دفعہ مر بھی جاتے ہیں. معزز اساتذہ کرام اس بات کو عقل کا انتہائی اول درجہ مانتے ہیں. تحقیق یہ کہتی ہے کہ یہ اوصاف صرف ان کبوتروں میں پائے جاتے ہیں جو اپنی نسل میں انتہائی خالص ہوتے ہیں۔

جبکہ جن ٹیڈیوں کو پروازی گردانا جاتا ہے ان کے رنگ اس قدر خراب اور پھیکے پڑچکے ہیں کہ وہ اپنے اصل رنگوں سے بہت دور نکل چکے ہیں. عقل کا یہ عالم ہے کہ جہاں مرضی چھوڑ لو جوڑا لگ جائے گا کھائیں گے پیئیں گے وغیرہ وغیرہ۔

ٹیڈی کبوتروں کی جسمانی ساخت

سفید نوک کے ٹیڈی

جس جوڑ ہڈی کی باتیں کبھی استاد لوگ سناتے تھے. اس پر جوڑ ہڈی کا کوئی ایک کبوتر ہوتا تھا. یہ سفید نوک کے ٹیڈی کبوتر ۹۰% فیصد یا اس سے بھی زیادہ اسی پر، جوڑ، ہڈی میں ملتے ہیں. آزما کر دیکھئے گا اور پر ایسے ملائم ہوتے ہیں کہ سراہنے کو دل چاہے۔

کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ ان میں نیویں والے کبوتر شامل کئے گئے ہیں. کچھ کہتے ہیں کہ ان میں انڈین سہارنپوری شامل کئے گئے ہیں. یہ تمام مفروضات غلط ہیں۔


Social Sharing

Leave a Reply