Kabootar Bazi – If Pigeon Squabs Die in Egg

(Kabootar Bazi) اسلام علیکم امید ہے تمام دوست خیر و عافیت سے ہوں گے۔ اللہ پاک آپ سمیت ہم کو بھی اپنی حفاظت میں رکھے اور صحت و تندرستی عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین۔ دوستو کچھ شوقین دوستوں کے بچے آجکل انڈوں میں ہی مر رہے ہیں۔ دن پورے ہونے کے بعد بھی بچہ انڈے کے اندر ہی مر رہا ہے۔ تو پریشان مت ہوں یہ کوئی بیماری نہیں ہے۔

کچھ استاد اسے نر کی خرابی کچھ مادہ کی خرابی اور کچھ کیلشم کی کمی یا زیادتی سے منسوب کرتے ہیں۔ تو میرے نزدیک ایسا کچھ بھی نہیں ہے۔ کیلشیم کے زیادہ مقدار سے انڈے کا چھلکا بے شک مظبوط ہوتا ہے۔ مگر ایسا بھی نہیں کے ٹوٹ نہ سکے۔

اب وجہ اور حل کی طرف آتے ہیں۔ اکثریت میں پرندے انڈوں کے دن پورے ہونے پر اپنی نوک مار کر انڈوں کے چھلکے کو ڈیمنج کر دیتے ہیں۔ اور اپنے دن مکمل کیا ہوا بچہ اپنے جسم کو اکڑاتا ہے اور انڈے کو توڑ لیتا ہے۔ کچھ پرندے جو دن پورے ہونے پر بھی انڈوں کو نوک نہیں مارتے۔ ایسی صورتحال میں بچہ اپنے دن پورے کرنے پر اپنا جسم اکڑاتا ہے۔ اگر چھلکا سخت ہو تو وہ چٹخ کر ٹوٹ جاتا ہے۔

Kabootar Bazi – Reason Behind

انڈہ نہ ٹوٹ پانے کی وجہ نمی ہوتی ہے۔ نمی انڈے کے چھلکے میں لچک پیدا کرتی ہے۔ جب بچہ اپنا جسم اکڑاتا ہے تو چھلکا بھی ساتھ لچک لے کر اس کے ٹوٹنے میں دشواری پیدا کرتا ہے۔ جہاں سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے اور ٹھنڈک کا احساس رہے وہاں نمی پیدا ہو جانا بڑی بات نہیں۔ حبس کے موسم میں رطوبت پیدا ہوتی ہے۔ جو اس وجہ کا بھی باعث بنتی ہے۔ اس کے علاوہ ایام پورے ہونے پر پرندے کا نہا کر گیلا جسم لے کر انڈے پر بیٹھ جانا بھی نمی کا باعث بنتا ہے اور یہ چیز سامنے آتی ہے۔

پرندوں کو خشک ماحول فراہم کریں۔ اگر نمی کا احساس ہو تو انڈوں کا دھیان رکھیں۔ دن پورے ہونے پر خود انڈہ کریک کر دیں۔ یہ مسلئہ پیدا نہیں ہو گا۔ اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو دعاوں کا طالب استاد مہر زمان شاگرد استاد اکرام پہلوان صاحب۔

Social Sharing

Leave a Reply