چھوٹے بچوں کی خوراک | کبوتر کے بچے ہاتھ سے پالنے کا طریقہ

کبوتر کے چھوٹے بچوں کی خوراک۔ اکثر دوست پوچھتے ہیں کہ کبوتر یا مادی مر گئی یا اڑ گئی تو بچوں کو کیسے پالیں۔ ایک بہت آسان سا طریقہ کار شیئر کر رہا ہو جس کو بنانے میں بہت کم وقت لگتا ہیں۔ اللہ کے فضل و کرم سے بچوں میں پوٹ روک جانے جیسا مسئلہ بھی پیدا نہیں ہوتا۔ بیمار کبوتروں، کم چوغ ملنے یا پہلے بچے سے دو دن بعد نکلنے کی وجہ سے سائز میں چھوٹا رہ جانے والے بچوں، خانے سے وقت سے پہلے باہر گر جانے والے بچوں کیلئے بہترین خوراک. جو ان کی نشوونما میں کافی مددگار ثابت ہوگی۔

کبوتروں کے بچوں کو ہاتھ سے پالنے کیلئے خوراک

پچس سے 30 گرام بیسن کو 120 سے 150 ایم ایل نیم گرم پانی حل کر لیں ۔ فی بچہ 20 سے 30 ایم ایل بیسن ملا پانی 8 سے 10 گھنٹے کے وقفہ سے دن میں دو بار دیں۔ ان شا ء اللہ بچے بہترین صحت مند پلیں گے۔ بیمار کبوتروں کو دانہ کی بجائے اس محلول میں دوائی جو دینا مقصود ہو دیں۔

کبوتر کے چھوٹے بچوں کی خوراک اور مقدار - hand feed baby pigeon

سادہ پانی کی جگہ، وٹامنز، الیکٹرولائیٹس، پروبائیوٹکس. بیمار کبوتروں کیلئے اینٹی بائیوٹیکس وغیرہ ملا پانی بھی حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ وٹامنز اور دیگر اجزاء کی مقدار کا حاص خیال رکھا جائے۔ جن بچوں کو انکے ماں باپ پال رہے ہو اور جب وہ چوغ لے لیں تو یہ محلول اضافی خوراک کے طور پر بھی دے سکتے ہیں۔ فیڈنگ سرنج یا چھوٹی سرنج کے ساتھ باریک پائپ لگا کر یہ خوراک 5 ، 6 دن کے بچے سے لیکر بڑے بوڑھے کبوتر تک استعمال کر سکتے ہیں۔ چھوٹے بچوں کو خوراک دیتے وقت خوراک کے درجہ حرارت کا خصوصی خیال رکھیں ۔

کبوتر کے چھوٹے بچوں کی خوراک اور مقدار

بہت چھوٹے بچوں کیلئے خوراک ایک حصہ بیسن میں 5 سے 6 حصے پانی. جبکہ بڑے بچوں کبوتروں کیلئے ایک حصہ بیسن میں 3 سے 4 حصہ پانی حل کرنے سے بہترین خوراک تیار ہوتی ہیں۔ بیسن حل کرتے وقت اگر سطح پر جھاگ بنے تو اس جھاگ کو چمچ سے اتار کر پھینک دیں۔

میں اس خوراک دینے کے طریقہ کار کو اپنے بیمار کبوتر اور کبوتروں کے بچوں پر کامیابی سے استعمال کر چکا ہو۔ اس لیے آپ دوستوں کے ساتھ شیئر کر رہا ہو۔ طالب دعا یاسر بٹ مانچسٹر یوکے۔


Social Sharing

Leave a Reply