مادیاں اور انڈے دینے کی صلاحیت: دیگر پرندوں کی طرح کبوتر پروری میں بھی افزائش نسل کا زیادہ تر دارومدار مادیوں کے انڈے دینے کی صلاحیت پر منحصر ہوتا ہے۔ ایک صحت مند کبوتر ۷ کلی کی عمر سے لیکر ۱۲ _۱۵ سال کی عمر تک انڈے دیتی رہتی ہیں۔ اچھی خوراک، کیلشیئم وٹامنز کی فراہمی بہت ضروری ہے. اچھے بریڈر نر کا ساتھ ہونے سے یہ صلاحیت مادیوں کی عمر کے زیادہ حصہ تک برقرار رہتی ہیں ۔
مادہ کبوتر سال میں کتنے انڈے دیتی ہے
کبوتروں کی افزائش نسل ایک وسیع عنوان جس پر کافی کچھ لکھا جا سکتا ہیں. مادیوں میں انڈے دینے کی صلاحیت قدرتی طور پر ایک دائرے، ٹائم فریم یا مزید آسان کرو تو سائیکل کے طرح ہوتی ہے۔ ہر سرکل کی شروعات یا آخر میں اکثر مادیاں ایک انڈہ یا پھر ایک انڈہ بڑا یا پھر ایک زیادہ چھوٹا دیتی ہیں۔ انڈے دینے کا یہ سلسلہ جب شروع ہوتا ہے تو سال بھر میں ایک مادی ۱۰ سے ۱۲ بار انڈے دیتی ہیں. اس سائیکل کے اختام پر کچھ قدرتی وقفہ آتا ہے۔ کریچ ، پر پٹائی کے بعد پر نکالنے کے دوران انڈے دینے کی یہ صلاحیت سست یا بالکل رک بھی جاتی ہیں۔
بیماریوں کیساتھ ساتھ، آنتوں کے کیڑے، کیلشیئم، پروٹین کی کمی، اُووری کے گرد سوزش، اندرونی زخم، بیٹھنے کیلئے غیر مناسب جگہ، بہت زیادہ سردی، ذہنی دباؤ ( اداسی )، دڑبوں میں انسانوں کی زیادہ آمدورفت، بھی ایسے عوامل ہیں جو انڈے دینے کی اس صلاحیت پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
مادہ کبوتر اور کیلشیم کی کمی
انڈوں کے چھلکے بننے کے عمل میں کیلشیئم کی کثیر مقدار استعمال ہوتی ہے۔ اس کی کمی چھلکے کی رنگت میں پیلاہٹ ، کچے پن، انڈے دیکر مادیوں میں ٹانگوں سے معذوری یا پر گرا لینے سے ظاہر ہوتی ہیں۔ کیلشیئم کی کم مقدار سے تیار ہوئے انڈوں کے چھلکے توڑنے میں انڈے کے اندر پلنے والے بچے کو بھی مشکل ہوتی ہے۔ جسکا نتیجہ انڈے میں ہی موت ہو جاتی ۔سالمونیلا کا شکار کبوتروں کے بچے بھی انڈے کے اندر مر جاتے یا چھلکا توڑ کر باہر نہیں آسکتے ۔ خیر یہ ایک الگ موضوع ہے ۔
مادیاں اور انڈے | کبوتر کا جوڑا کب لگائے
دس ۱۰ پر صاف کرنے کے بعد مادیوں کو جوڑے میں لگائیں. کریچ کے موسم یعنی ( جولائی ، اگست ستمبر ) یا ( نومبر دسمبر جنوری) میں مادیوں کو جوڑوں میں نا لگائیں۔ کوشش کریں کے بریڈنگ میں لگانے سے پہلے ڈی ورمنگ ضرور کر لیں۔ کیلشیئم کیساتھ ساتھ دانہ میں پروٹین کی مقدار ۱۸ فی صد تک لیجائے۔
مادیاں اور انڈے اہم ہدایات
مادیوں کو کم سے کم پکڑیں۔ شوق کیلئے آنے والے دوستوں کو بھی مادی پکڑا کر شوق مت کروائیں ۔انڈے پر آئی اور انڈوں پر بیٹھی مادیوں کو کم سے کم پکڑیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ انڈوں پر بیٹھی مادی نے دانہ کھا کر پانی پی لیا کہ نہیں۔ اکثر مادیاں جلدی جلدی دانہ کھا کر پانی پیے بغیر انڈوں پر جا بیٹھتی اور پھر بیمار ہو جاتی۔ یہاں یہ بات ذہن میں رکھیں کہ صحت مند کبوتر ہی صحت مند بچے نکالتے اور پالتے ہیں ۔
One Comment on “مادیاں اور انڈے بریڈنگ سے متعلق اہم معلومات”