استاد حبیب مغل – آجکل برسات کا موسم ہے فوڈ پوائزننگ (زہریلا دانہ کھانے کے اثرات) عام ہیں. چونکہ فضا میں نمی بہت زیادہ ہوتی ہے تو رات کا گرا پڑا دانہ اگلے دن تک فنگس آلود ہوچکا ہوتا ہے. جسے کبوتر کھا کر مختلف بیماریوں میں جکڑے جاتے ہیں۔
یہ بیماریاں پوٹ سے شروع ہوکر بڑی آنت تک پہنچتی ہیں. نتیجتاً پرندے کی موت ہو جاتی ہے۔ اس لئے رات جب دانہ اٹھائیں تو اس بات کو یقینی بنائیں کہ جھاڑو سے تمام گرا پڑا دانہ صاف کرکے تلف کردیں۔
کالک فٹ اس مسئلے کا بہترین حل ہے. اگر کبوتر دانے سے بیمار ہوگئے ہیں پوٹ بند ہے، پوٹ کو ملتے ہیں اور چونچ کھول کر سونگھنے سے بدبو آتی ہے تو اس دوا سے دو سی سی لے کر 5 سی سی نیم گرم پانی میں مکس کرکے دے دیں. دو دفعہ دینے سے انشاءاللہ کبوتر ٹھیک ہوجائے گا۔
استاد حبیب مغل- حفظ ما تقدم کے طور پر ہفتے میں ایک دفعہ ایک لیٹر نیم گرم پانی میں 20 سی سی ڈال کر پلائیں۔