اسلام علیکم – کبوتروں کو ویکسین کرنا کیوں ضروری ؟ دوستو پاکستان میں آجکل سردی کے ساتھ ساتھ ہر جاندار کی زندگی بھی مشکلات کا شکار ہے۔ مختلف وبایئں پھیلی ہوئی ہیں۔ جس میں خاص کر نزلہ زکام گلہ خراب پیش پیش ہے۔ گھر کے ایک فرد کو ہونے کے بعد گھر کے تمام افراد اس کی لپیٹ میں آ رہے ہیں ۔ احتیاط علاج سے بہتر ہےاس لیے اپنا اور اپنوں کا بہت خیال رکھیں۔ جہاں انسانوں کے لیے مشکلات ہیں وہیں حیوانات چرند پرند ہر اک اس سردی کے ساتھ ساتھ مختلف بیماریوں کی زد میں ہیں۔
انہی میں ہمارے شوق والے پرندے کبوتر بھی آ جاتے ہیں۔ جو دوست ویکسین کر کے سمجھتے ہیں کے اب ہم ہر احتیاط سے آزاد ہیں۔ وہ بعد میں نکمی ویکسین یا نقلی ویکسین کا رونا روتے نظر آتے ہیں۔ جس وائرس سے بچنے کے لیے ویکسین کی گئی اس کے نقصانات کم ضرور ہوں گے مگر متاثر ضرور ہونگے۔ پاکستان میں ویسے بھی ویکسین کرنے کے لیے کارآمد موسم ٹھنڈ کا ہی ہوتا ہے۔ جس میں آپکو ویکسین فعال ممکن طور پر میسر ہو سکتی ہے۔ ورنہ گرمی میں ویکسین کو مناسب طریقہ سے محفوظ نہ کرنے کی وجہ سے ویسے ہی ویکسین نام کی ویکسین رہ گئی ہوتی ہے۔
کبوتروں کو ویکسین کے نقصان
ایک تو یہ پوائنٹ ہو گیا جس کی طرف آپ دوستوں کی توجہ مبذول کرانا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کے میری نظر میں ہر ویکسین کے کچھ سایئڈ افیکٹ بھی میں نے دیکھے ہیں۔ جس میں سب سے اہم نقصان جنسی تولید کا کم ہونا یا ختم ہونا بھی شامل ہے۔ میری مراد نر کا بت سے اور مادہ کا انڈوں سے فارغ ہونا ہے ۔ویکسین جتنی سستی ہو گی اتنا ہی نقصان کرے گی خاص کر لسوٹا دو سے تین دفعہ پلانے کے بعد آپکو یہ چیز واضح ہو جائے گی۔ اس لیے ہمیشہ اچھی ہی لگایئں اس کے سایئڈ افیکٹ کم ہوتے ہیں۔
میری نظر میں اڑنے والے سب پرندوں کو ویکسین لازمی کرنا چاہیے اور جوڑوں والے پرندوں کو ویکسین کی بجائے احتیاط ہی کر لینا بہتر ہے۔ لازم ہو تو 5 سال سے کم عمر کے پرندوں کو ویکسن کریں۔ کیونکہ دیکھا گیا ہے کہ پختہ عمر کا پرندہ مظبوط اعصاب کا مالک ہو چکا ہوتا ہے۔ اور بڑی عمر کا پرندہ آپ غور کریں تو وائرس شدہ پرندوں میں بھی دھندناتا پھرتا ہے اور اللہ کی مرضی سے محفوظ رہتا ہے۔ اگر اللہ نہ کرے پکڑ میں آئے بھی تو جھولا میں نہیں جاتا ہلکا سا لقوہ کا شکار ہوتا ہے۔
باقی ضروری نہیں میرا کہنا یا تجربہ ہی بہتر ہو میں نے جو آج تک نچوڑ نکالا وہ آپ تک پہنچایا ہے۔ باقی اللہ ہی ہر چیز پر قادر ہے وہ جو چاہے کر سکتا ہے ۔ مگر اک بات جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جا سکتا وہ یہی ہے کہ احتیاط علاج سے بہتر ہے۔ آپکا دوست استاد مہر زمان شاگرد استاد اکرام صاحب مرحوم۔
One Comment on “کبوتروں کو ویکسین کرنا کیوں ضروری”