کبوتروں میں کنکر کا علاج اور علامات

کبوتروں میں کنکر کا علاج – گلے کا زہر باد، کنکر یا ٹرائیکوموناسس۔ پیارے دوستو آجکل کنکر یعنی گلے کا زہر بہت عام ہوچکا ہے۔ یوں تو ہر بیماری ہی موت کے منہ میں لے جاتی ہے۔ مگر یہ بیماری خاموش قاتل کہلاتی۔ جب تک اسکا پتہ چلتا ہے۔ کافی نقصان کرچکی ہوتی ہے۔ انگلش زبان میں اس بیماری کو ٹرائیکو موناسس بھی کہتے ہیں۔ سب سے زیادہ یہ بیماری انگلینڈ میں پائی گئی ہے۔

تحریر و ترتیب : محمد حبیب مغل

ایک تحقیق کے دوران اس بات کا پتہ لگا ہے کہ یہ بیماری شکاری پرندوں میں بھی منتقل ہوچکی ہے۔ جس سے ہر سال کئی شکاری پرندے موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ انگریز محقق اس بات پر متفق ہیں کہ اس بیماری کا سبب گندہ پانی، برتن اور دانہ ہے۔ بڑے کبوتروں میں یہ بیماری چپکے سے سرایت کرتی ہے اور ان سے بچوں میں منتقل ہوجاتی ہے۔

پاکستان میں اس بیماری کے دو سیزن دیکھے گئے ہیں۔ ایک گرمی کا آغاز اور ایک اختتام مغربی ممالک میں ببریڈنگ والے کبوتروں کو جوڑے لگانے سے پہلے اس بیماری کی باقاعدہ ویکسینیشن کی جاتی ہے۔ مگر بدقسمتی سے ہمارے ہاں کوئی بھی دواساز کمپنی اس طرف توجہ نہیں دے رہی اور لوگ مجبوراً باہر سے منگوائی گئی ادویات مہنگے داموں لے کر استعمال کرتے ہیں۔ اس بیماری سے متعلق کچھ معروضات نوٹ فرمالیں۔

کبوتروں میں گلے کا زہر باد – علامات

Pigeon Canker - کبوتروں میں کنکر کا علاج

سست یا ڈھیلے پرندے کو فوری طور پر پکڑ کرگلہ چیک کریں۔ گلے میں سفیدی، سفید دانے یا پنیر نما مادہ یا لیس ہونے کی صورت میں سمجھ لیں کام شروع ہوگیا ہے۔ مگر ایک بات یاد رہے کہ دوستو بعض اوقات یہ علامت ظاہر نہیں ہوتی مگر دوسری علامات ظاہر ہوجاتی ہیں۔ اس بیماری کے حملے کی صورت میں کبوتر پانی زیادہ پیتا ہے۔ دانہ نہ ہونے کے برابر کھاتا ہے۔ بخار ہوجاتا ہے۔

بیٹھ کا رنگ کریم وائٹ یا بوسکی رنگ کا ہوجاتا ہے۔ جس میں ظاہر ہے پانی زیادہ شامل ہوگا۔ کبوتر کا وزن بہت جلد کم ہوجاتا ہے۔ آنکھوں کی رنگت مدہم پڑ جاتی ہے۔ انتہائی حالات میں کبوتر بیٹھ کرنے میں بہت دقت محسوس کرتا ہے اور دم نیچے گرادیتا ہے۔

کنکر کا علاج

کبوتروں میں کنکر آجاۓ تو دانہ فوری تبدیل کریں۔ بہترین نعم البدل روٹی کے بھورے، خشک روٹیوں کو پانی میں بھگو کر یا پولٹری فیڈ ہے۔ واضح رہے کہ موٹا دانہ اس حالت میں فوری موت ہے۔

پانی میں لائزووٹ پولٹری پاؤڈر ایک کھانے کا چمچ تین لیٹر پانی میں ڈالیں۔ اگر یہ دستیاب نہ ہو تو کنکر کی دوا – ٹرائکو یا پیگوسن یا 4 ان 1 ایک گرام ایک لیٹر پانی میں ڈالیں۔ بیماری کی حالت میں رات گیارہ بجے وہی پانی دوبارہ پلائیں انشاءاللہ جلد اثر ہوگا۔ اگلی صبح روٹین کے مطابق او آر ایس یا لائزووٹ ڈالیں۔

دانے پانی کے برتن اچھے سے دھوئیں اور کھڈوں کو بھی فینائل سے دھونا فائدہ مند ہے۔ خاص نوٹ: اپنے کبوتروں کی بیماری کی حالت میں نہ کسی کو کبوتر دکھائیں نہ کسی کا شوق کرنے جائیں۔ یہ بیماری پھیلانے کا موجب ہے۔ معصوم پرندوں کی زندگی کے لئے ہر ایک سے شیئر کرسکتے ہیں۔ مگر نام مٹا کر شیئر کرنے کا مطلب کسی کی محنت کو چوری کرنا ہے۔


Social Sharing

Leave a Reply