کبوتروں میں ایڈینووائرس اور احتیاطی تدابیر

کبوتروں میں ایڈینووائرس – پیارے دوستوں اس امید کیساتھ کہ آپ سب خیر وعافیت سے ہونگے اللہ تعالی سے دعا گو ہو اللہ پاک آپ سب دوستوں کو مزید برکتوں سے نوازے آمین ۔

تحریر – یاسر علی بٹ

پیارے دوستوں کوئلہ آپ سب اس سے بخوبی واقف ہونگے ۔ شاید کبوتروں میں اس کے استعمال و افادیت آپ کی نظر سے نہ گزری ہو ۔ جسم ( بالخصوص انتڑیوں ) میں بننے والی زہریلی گیس کے اخراج میں بہت
مددگار ثابت ہوتا ہے۔ اس کے باریک چھوٹے ٹکرے کرکے کبوتروں کی گریٹ میں شامل کریں۔

ایک نسخہ جو میرا آزمودہ ہے آپ دوستوں کے ساتھ شئیر کر رہا ہو بات سمجھ آئے تو دعا میں یاد رکھیے گا ۔ فضول کی تنقید سے اپنے اور دوسروں کے وقت کے ضیاع کا باعث بننے سے پرہیز کیجیے ۔

اگر کبوتروں کے بچے سست ہو جائے اور پوٹ روک لیں

اکثر آپ نے دیکھا ہو گا کبوتر خاص طور پر بچے سست پر پھلا کر بیٹھ جاتے ہیں ۔پوٹ روک جاتے ، اپھار ، منہ کھولنے پر بدبودار ، قہ ، بیٹھ ہری ، پیلی رنگ کی کرتے ہیں ۔ اس بیماری کو ایڈینووائرس ، ینگ برڈ سکنس کا نام سے جانا جاتا ہے ۔

ایسی صورت حال میں اگر کبوتر کی پوٹ پلٹا کر اسے بھیگے چنے کے برابر “کوئلہ” بمعہ پانچ سی سی پانی دیا جائے اور تقریبا ۱۰ سے ۱۲ گھنٹے کے بعد باریک دانہ دیا جائے تو کافی حد تک کبوتر ٹھیک ہو جاتا ہے ۔

Use of Charcoal in Pigeons Adenovirus Prevention - کبوتروں میں ایڈینووائرس
کبوتروں میں ایڈینووائرس

یہ نسخہ پہلے دن ہی اگر بیماری کا حملہ جانچ لیا جائے تو کافی کارآمد ہے۔ جب یہ بیماری حملہ کرتی ہیں تو ساتھ ہی کچھ دیگر جراثیم بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں ۔

یہ نسخہ پہلے دن ہی اگر بیماری کا حملہ جانچ لیا جائے تو کافی کارآمد ہے کیونکہ جب یہ بیماری حملہ کرتی ہیں تو ساتھ ہی کچھ دیگر جراثیم بھی حملہ آور ہو جاتے ہیں ۔ انکے لیے اینٹی بائیوٹک کا استعمال کرنا پڑتا ہے سادہ پانی کی جگہ دوائی والا پانی بھی دے سکتے ہیں ۔ یاد رہے کبوتر ۲۴ گھنٹے بھوکا رہنے سے نہیں مرتا.


Social Sharing

Leave a Reply