کبوتر کی پرواز خراب ہو جانے کا علاج

اگر کبوتر کی پرواز خراب ہو جاۓ – اس سیزن میں اکثر دوستوں نے اپنا ایک مسئلہ میرے ساتھ شیئر کیا۔ اس کی وجہ اور حل پوچھا اللہ کریم کے عطا کیے ہوئے علم سے جتنا میں جانتا تھا۔ اتنی ہی ان کی مدد کرنے کی کوشش کی۔ شفا اللہ کریم کے ذریعے ہی مل سکتی ہے۔ ہم صرف کوشش کر سکتے ہیں۔ مسئلہ دو طرح کا تھا۔

کبوتر کی پرواز

کافی دوستوں نے کہا کہ ان کے کبوتر دوران پرواز خراب ہو گئے ہیں۔ چمب مار کر بیٹھے رہتے ہیں۔ پہلے اچھا اڑتے تھے اب اچھا اڑتے بھی نہیں اور گم سم سے رہتے ہیں۔ پتلی پانی والی بیٹھیں کرتے ہیں۔ جن میں سبز رنگ بھی نظر آتا ہے۔ خوراک روکے رکھتے ہیں صحیح طریقے سے خوراک کو ہضم نہیں کرتے اور پاوں بھی ٹھنڈے رہتے ہیں۔ گردن سے پر اٹھا کر بیمار کبوتر کی طرح بیٹھے رہتے ہیں۔

دوستو ایسی صورت حال میرے ناقص علم کے مطابق تب ہی ہوتی ہے جب کبوتروں کو بے جا ٹھنڈا کیا جائے۔ یا پھر ان کی خوراک میں ایسی چیزیں شامل کی جائیں جو ان کی طبعیت میں دوران پرواز گرمی پیدا کرتی ہوں۔ جو شوقین دوست کبوتروں کو بلاوجہ ٹھنڈا کرتے ہیں۔ یا انجانے میں ان سے کبوتر ٹھنڈے ہو جاتے ہیں۔ تو پہلی فرست میں وہ چیزیں کبوتر کو پلانا یا کھلانا بند کر دیں ۔

کبوتر کی پرواز – اگر کبوتر ٹھنڈا ہو جاۓ

جو کبوتر ٹھنڈے ہونے کی وجہ سے خراب ہوتے ہیں۔ ان کو خوراک میں چھوٹی الائچی کا استعمال مکمل طور بند کر دینا چاہیے۔ چھوٹی الائچی کبوتر کو بہت جلد ایسی حالت میں پہنچانے کی زمیندار ہوتی ہے۔ بلکہ چھوٹی الائچی کا استعمال کسی بھی صورت میں نہیں کرنا چاہیے۔ کبوتر ٹھنڈے ہو گئے ہوں تو ان کی 100 باداموں کی خوراک میں دو خشک پستے جن کا چھلکا اترا ہوا ہو۔ چھ منکے خشک جو سبز کلر میں ہوں بیج نکال کر خوراک میں ڈالیں۔ فی کبوتر دو بیج بڑی الائچی کے خوراک میں شامل کریں۔

یہ خوراک دو دن تک لگاتار کبوتروں کو دیں۔ ایک کپ دودھ میں ایک بڑی الائچی کھول کر ڈالیں۔ تین ابال دے کر نیم گرم 5 سی سی دودھ خوراک کے ساتھ دیں۔ دن مین جتنی بار بھی خوراک دین یہ دودھ ساتھ ضرور دیں ۔ایسے کبوتروں کو مٹی کے برتن میں پانی نا پلائیں۔ پلاسٹک کے برتن میں پانی پلائیں۔ جب کبوتر اپنی روٹین پر آجائیں تو مٹی کے برتن میں پانی پلا سکتے ہیں۔

کبوتر کا ہاضمہ اور پرواز

گرم خوراک کبوتر کی پرواز پر اپر

دوسری وجہ بار بار گرم اور خون میں تیزی پیدا کرنے والی خوراک کھانے سے کبوتر روز ہی زور لگا کر اڑتے ہیں جس کی وجہ سے کبوتر روز بروز کمزور ہوتے جاتے ہیں تھکاوٹ نا اترنے کی وجہ سے وجود اور کبوتر کے پٹھوں میں درد رہنے لگتا ہے جس کی وجہ سے کبوتر خوراک بھی نارمل طریقے سے ہضم نہیں کر پاتا اور آخر کار وہ بیچارہ اپنی نیچرل پرواز بھی چھور دیتا ہے اور جلدی واپس آنے لگتا ہے اور کچھ کبوتر اسی کمزوری کی وجہ سے دوسرے مسائل سے بھی دوچار ہو جاتے ہیں.

جس کی وجہ سے وہ گھر چھوڑے پر مجبور ہو جاتے ہیں اگر ان مسائل کی تفصیل میں جاوں گا تو مضمون بہت لمبا ہو جائے گا اس لیے اس بر بات نہیں کرتے۔ اس طرح کرنے سے ایک اور بھی نقصان ہوتا ہے کہ ایسی خوراک کھانے والے کبوتر کی اصل پرواز سے شوقین لا علم رہتا ہے کیونکہ ایسا کبوتر روز ہی ہٹ مار رہا ہوتا ہے کبھی لمبا اڑ جاتا ہے اور کبھی بالکل ہی جلدی بیٹھ جاتا ہے.

اس لیے شوقین اس کی وہ پھڑکیں ہی یاد رکھتا ہے جو اس نے لمبی پرواز کی دی ہوتی ہے لیکن اصل میں شوقین خود کو دھوکے میں رکھ رہا ہوتا ہے جس کا خمیازہ اسے کبوتروں کے بھاگ جانے اور پروازیں کم ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔

کبوتر بازی میں وٹامنز اور ادویات کا غلط استعمال

سب سے پہلے ایسی چیزوں کا استعمال ترک کریں، مثال کے طور پر غیر ملکی ادویات جسے کوئی طاقت کی دوائی سمجھ کر استعمال کر رہا ہوتا ہے یا کوئی پٹھوں کی قوت بخش دوائی کے طور پر استعمال کر رہا ہوتا ہے۔ اور کوئی ملٹی وٹامن خوراک میں مکس کرکے دے رہا ہوتا ہے ملٹی وٹامن کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ آپ اے سے لیکر زیڈ تک تمام وٹامن کبوتر کو کھلا رہے ہیں.

اگر کبوتر کو ان کی ضرورت بھی ہے تو تمام وٹامن کی نہیں ہو سکتی مثال کے طور پر کبوتر کو اے بی سی وٹامن کی کمی ہے اور آپ نے اس کو اے ٹو زیڈ وٹامن دے دیے ہیں تو ذرہ سائنسی نکتہ نظر سے اس کو دیکھتے ہیں کسی بھی جاندار کے وجود میں مختلف وٹامن کی ایک حد ہوتی ہے یہ کوئی سٹور نہیں جس میں ہر چیز جمع رہے گی وجود اتنی ہی چیز اپنے پاس رکھے گا جتنی اس کو ضرورت ہے باقی فالتو وٹامن کو جگر جسم سے باہر نکال دے گا۔

سارا مسئلہ یہاں سمجھنا بہت ضروری ہے۔ اب جگر عام حالات میں 100 کی سپیڈ سے کام کر رہا ہے لیکن جیسے ہی جسم میں اتنے فالتو وٹامن شامل ہوتے ہیں جن کی جسم کو ضرورت ہی نہیں تو وہی 100 کی سپیڈ پر کام کرنے والا جگر مجبور ہو کر تین یا چار گناہ زیادہ سپیڈ سے کام کرے گا کیونکہ جب تک فالتو وٹامن جسم سے خارج نہیں ہوتے وہ کام کرتا رہیگا ۔

کبوتروں کے خون میں تلخی کی وجہ

اب اگر ان وٹامن کو نکالنے کے لیے جگر 24 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت لیتا ہے تو باقی جسم کے کام جو وہ پہلے کر رہا تھا اس سے اس کی زمینداری رک جائے گی اور جسم صحیح طریقے پر نہیں رہیگا اور اگلے ہی دن پھر وہی وٹامن جسم میں دوبارا شامل کر دیے جاتے ہیں تو جگر اور جگر کو مدد فراہم کرنے والے عضلات تو اسی کام میں لگے رہیں گے اور جسم کے ذاتی نظام کو پراپر نہیں رکھا جا سکے گا۔

یہی وجہ ہے کہ ایسے کبوتروں کے خون میں تلخی رہتی ہے۔ کبوتر گرم ہو کر اڑتے ہیں اور آخر کار کبوتر اپنی پرواز چھوڑ کر کم اڑنا شروع ہو جاتے۔ اکثر کبوتر خوراک ہضم نہیں کرتے اور وجود نہیں پکڑتے۔ سب سے پہلے ایسی چیزوں کو کھلانا بند کریں۔ کبوتر کو دو سی سی دہی کا پانی دو وقت دیں۔ اور کبوتروں کو دو یا تین دن ریسٹ دیں تاکہ کبوتر اپنا نظام بحال کر سکے۔ خوراک زیادہ مقدار میں نا دیں تاکہ ہضم کرنے میں آسانی ہو۔ انشاء اللہ کبوتر دو تین دن میں وجود بنا لے گا اور واپس اپنی اصل پرواز میں آجائے گا۔

255503 512014445481612 2076986499 N

کبوتر کا ہاضمہ اور پرواز

تیسری وجہ کبوتروں کے ہاضمے کو تیز کرنے والی دیسی و ولایتی ادویات کا استعمال ہوتا ہے۔ دوستو کبھی بھی کبوتروں کو ہاضمہ تیز کرنے والی چیزیں نہیں دینی چاہیے۔ کبوتر کو اللہ کے بنائے ہوئے نظام کے تحت ہی خوراک ہضم کرنے دینی چاہیے۔ کیونکہ شام کو بیٹھے ہوئے کبوتر کو اگلی پرواز تک 24 گھنٹے سے زیادہ وقت مل جاتا ہے۔ اور 24 گھنٹے میں متناسب خوراک ہو تو کبوتر آسانی سے دوسری پرواز تک تیار ہو جاتا ہے۔ نظام قدرت پر رہنے والے کبوتر زیادہ اڑتے ہیں۔ ان میں مسائل بھی پیدا نہیں ہوتے۔ دوسری کسی بھی صورت میں کبوتر آپ کے کنٹرول سے باہر ہو جائیں گے۔ قدرتی نظام ہی ایسا نظام ہے جس کا کوئی متبادل نہیں ہے۔ اس لیے ایسی ادویات سے دور رہنا چاہیے ورنہ شوق میں مشکلات پیدا ہونگی۔

کبوتر بازی میں میڈیسن کا استعمال

چوتھی وجہ بازیوں میں کبوتروں کو پرواز بڑھانے کے لیے حد سے زیادہ میڈیسن یا کوئی بھی نسخہ دینا ہے دنیا کی کوئی بھی ایسی میڈیسن نہیں ہے جو جسم میں تغیرات نا پیدا کرتی ہو۔ زیادہ میڈیسن کے استعمال سے کبوتر ہری بیٹھیں مارنا شروع کر دیتا ہے اور ہاضمہ خراب ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے کبوتر بہت کم پرواز کرنے لگتے ہیں اور جسم پر گوشت برائے نام ہی رہ جاتا ہے یعنی کبوتر سوکھ جاتا ہے۔

اس لیے اگر میڈیسن استعمال ہی کرنی تو اس کی کم از کم مقدار استعمال کریں اگر روک کی بازیاں ہیں تو ایک دن دانا پانی کریں اور اگلی پھڑک میں کبوتر سادہ چھوڑیں اگر لگاتار میڈیسن دیں گے تو کبوتر اندر سے جل جائیں گے اور کوئی بھی شوقین اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائے گا اور ایسی صورت ھال۔میں کبوتروں کو دوبارا بحال کرنا انتہائی مشکل اور محنت طلب کام ہے۔ اس لیے احتیاطی تدابیر بھی بروئے کار لایا کریں تاکہ کبوتر پھر سے اچھی پرواز دے سکے۔

کبوتر رات باہر رہ جاۓ

پانچویں وجہ ایسے کبوتر ہوتے ہیں جو رات باہر رہ جاتے ہیں اور دوسرے یا تیسرے دن گھر پہنچتے ہیں اور بھوک پیاس اور وجود میں انرجی کی بہت کم مقدار رہ جانے کی وجہ سے وہ سوکھ جاتے ہیں ایسے کبوتروں کو بھی دو یا تین دن تک ریسٹ دیں طاقت کی میڈیسن بالکل استعمال نا کریں خون میں حدت پیدا کرنے والی کوئی چیز کھانے کو نا دیں اور ٹھنڈا تو بالکل بھی نا کرنے کی کوشش کریں بس خوراک کے بعد بڑی الائچی والا 5 سی سی دودھ خوراک کے ساتھ دیں تاکہ اس کی تھکاوٹ اتارنے میں مددگار ہو۔

Social Sharing

One Comment on “کبوتر کی پرواز خراب ہو جانے کا علاج”

Leave a Reply