کبوتر کی خوراک میں پروٹین چکنائ اور کاربوہائڈریٹس کا تناسب

کبوتر کی خوراک: اچھا مکس دانہ 10 یا 12 زرعی اجناس مکس کرنے سے نہیں بلکہ اس مکس دانہ میں پروٹین چکنائی کاربوہائیڈریٹس کے صحیح تناسب کا خیال رکھنے سے بنتا ہے۔ ہمارے زیادہ تر شوقین حضرات کبوتروں سے تین کام لیتے ہے۔ یا یوں کہہ لے کہ انکو تین کیٹا گری میں تقسیم کرتے ہیں۔

ایک فارغ کبوتر – سٹاک برڈ
جوڑے والے کبوتر – بریڈر
اڑانے والے کبوتر – فلائیر

پروٹین چکنائ اور کاربوہائڈریٹس کا تناسب

فارغ کبوتروں کو فی کبوتر 24 گھنٹوں میں 15 سے 20 گرام خوراک کافی ہوتی ہے۔ جوڑوں میں لگے کبوتروں کو فی کبوتر 25 سے 60 گرام دانہ صبح شام مع اضافی وٹامنز منرلز گرٹ اور دن بھر پانی کی دستیابی۔ اڑنے والے کبوتروں کیلئے 25 سے 30 گرام یومیہ دانہ ہاضمہ کارکردگی موسم کے اتار چڑہاؤ کے ساتھ تبدیلی۔ پروٹین فیٹ کا صحیح تناسب۔ یہاں پروٹین دوران پرواز مسلز بریک ڈاون کو ری بلڈ کرنے کیلئے اور فیٹ دوران پرواز استعمال ہونے والے پٹرول کا کام کرتی ہے۔

اب جو کبوتر بالکل فارغ پڑے ہیں۔ انہیں ایسا دانہ دینا کہ جس میں پروٹین اور فیٹ کی مقدار بہت زیادہ ہو۔۔ پیسہ ضائع کرنے کے مترادف اور ایسے کبوتروں کے بیمار ہونے کے چانسز بھی زیادہ۔ کبھی کچھ تو کبھی کچھ۔ فارغ کبوتروں کے لیے صرف گندم بھی بہترین غذا ہے۔ موسم زیادہ سرد ہونے کی صورت میں چکنائی کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے چکناہٹ سے بھرپور اجناس کی مقدار5 سے 6 فی صد شامل کر لیں۔

جوڑے والے کبوتر کی خوراک

اب آتے ہیں بریڈنگ کے لیے دانہ کی طرف تو پیارے بھائیوں یہاں ہمیں پروٹین کی مقدار زیادہ رکھنے کی ضرورت ہیں۔ مگر 15 سے 18 فی صد اس سے زیادہ نہیں کاربوہائیڈریٹس 60 سے 70 فی صد، فیٹ 5 ، 6 فی صد۔

اب اگر آپ پروٹین سے بھرپور اجناس کی زیادتی کرتے ہیں تو کاربوہائیڈریٹس کی ضروریات صحیح مقدار میں نہیں ملتی۔ کبوتر کے نظام انہضام پر اثر پڑتا ہے۔ اسٹریس لیول بڑھ جاتا ہے نتیجہ بیماری ۔

باقی اگر کوئی بھائی یہ کہے کہ اس سب سے فرق نہیں پڑتا یا اس کی اہمیت نہیں۔ تو یا تو وہ دانستہ طور پر بیوقوف بننے کی اداکاری کر رہا ہے۔ یا پھر واقعی اسے کچھ نیا جاننے سیکھنے کی خواہش نہیں۔

کبوتر کے لیے بہترین دانہ

محفوظ احمد ملک: میں نے تجرباتی طور پر مختلف اجناس جن میں گندم، چنا، مکئی کا دلیہ اس میں باجرہ، سرسوں تارامیرا اور تل کا استعمال اڑنے والے کبوتروں کو کرایا اور بادام نزدیک بھی نہیں لے کرگیا۔ کبوتروں نے حیران کن رزلٹ دیے۔ کبوتروں کے جسم ایکسٹرا بنے۔ یہاں تک کے کئی کبوتر ایک ایک ہفتہ کےناغوں پر رات رہتے ریے۔ مسلئہ یہاں یہ ھے کہ اکثریت پریکٹیکل میں نہیں ھوتے اور جو ہیں وہ روایتی کبوتر بازی کر رہے ہیں۔ سو بادام ایک موٹی الائچی چند دکھنی مرچ منکا اور معجون اب انگریزی ادویات کا استعمال۔ ہمت نہیں کرتے نئے تجربے کرنے پر جبکہ میں اسے تھوڑے پیسوں میں اچھے نتائج پر یقین رکھتا ھوں اور آسان کبوتر بازی کو ترجیح دیتا ھوں۔


Social Sharing

Leave a Reply