السلام علیکم- کبوتر پرور دوستوں کے لئے ایک نصیحت اور کامیابی کا راز۔ اگرآپ لمبے عرصے کے لئے اچھے اور رزلٹڈ پرندے رکھنا اور اڑانا چاہتے ہیں؟ سب سے پہلے اپنے گھر سے نامکمل پرندے نکال دیں بھلے وہ ہزاروں لاکھوں اور کسی رستم ہند سے کیوں نہ خریدے ہوں۔ ان ہی کو بیچ کر ہر پوائنٹ کا مکمل کبوتر کبوتری خریدیں اور ان کی نسل بڑھائیں۔ بھلے وہ ایک جوڑے کی قیمت لاکھوں ہزاروں میں کیوں نہ ھو۔ وقتی طور پر آپکو یہ عمل تکلیف دہ محسوس ھو گا مگر آنے والے وقت میں آپ کا شوق مکمل اور شاندار ھو گا۔ یہ بات میں ذاتی تجربے کی بنیاد پر کر رہا ہوں۔ میرے گھر کے کبوتر جو آج سے 15 سال پہلے ہزاروں روپوں میں ایک ایک خریدا تھا آج وہ کئی پوری پوری چھتوں پر ناپید ھے۔
اچھا کبوتر پیسوں سے نہیں سمجھ سے بنتا ہے
اچھا کبوتر بھلے دوسو میں مل جائے یا دولاکھ میں وہ گھاٹے کا سودا نہیں۔ صرف کبوتر گھر میں لا کر شو پیس مت بنائیں بلکہ استمعال میں لائیں۔ دیکھے کہ وہ کتنے پانی میں ھے۔
حال یہ ہے کہ پتہ نہیں ہوتا کہ ان کے گھر میں کونسے بریڈز ہیں جو کام کے ہیں۔ کن کے پوائنٹس پورے ہیں اور کن کے کم. بہت سارے لوگوں کے پاس ایسے جوڑے دیکھے جن کے رزلٹس اچھے تھے۔ مگر جوڑے ایک نر یا مادہ اتنی آوٹ سٹینڈنگ ہوتی ہے مثلاً مادی بہت کمال ہے مگر مالک سارا کریڈٹ نر کو دے رہا ہوتا ہے۔ اور کہی دفعہ مادی گھر سے کسی کو دے بھی دی۔
اچھا کبوتر پیسوں سے نہیں سمجھ سے بنتا ہے۔ اپنے اچھے اڑے ہوئے کبوتر جو جیٹھ کے لگے موسم میں پرفارمنس دیں ان کو بریڈنگ میں لگائیں یہ شارٹ کٹ ہے۔ اگر آپ کو کبوتر کی پرکھ میں کمی ہے۔ دوسرا طریقہ یہ کہ آپ کے دوستوں میں اگر کوئی ایسا ہے۔ جسے پرکھ ہے اس سے مدد لیں۔ اچھی پرکھ کس کو ہے اسے پرکھنے کا طریقہ یہ ہے دیکھیں کون اپنے کبوتر تیار کر کے اڑا رہا ہے۔ یعنی اسکے “فلاں والے” ہیں یا نہیں اور جسے پرکھ ہو گی اسکے کھڈوں میں کبوتر کی تعداد لیمٹیڈ ہو گی۔
کبوتر بازی راز – نسلیں اب اپنے انجام کو پہنچ گئی
جو لوگ نسلوں کے چکر پڑ گئے ہیں بنا دیکھیں وہ سراسر گھاٹے میں ہونگے۔ کیونکہ نہ تو انہوں نے نسلیں دیکھی ہیں اور نہ ہی مکمل معلومات۔ اب نوسر باز انہیں نسلیں بتا کر لوٹ رہے ہیں اور وہ لٹ بھی رہے ہیں۔ اگر انہیں سچی بات کہی جائے تو غصہ کر جاتے ہیں کیونکہ انہوں نے ڈھیروں پیسے دے کر خریدے ہیں۔
کبوتر بازی میں کامیابی کا راز – دوستو جتنا مرضی بلڈ خون نسل کا شور مچا لیں۔ جب تک کبوتر اپنے پورے پوائنٹس میں نہیں ھو گا نہ اڑ سکتا ھے نہ بچے اڑا سکتا ھے۔ پوائنٹس کا مطلب 100 فیصد۔ اگر اس میں کسی طرف سے بھی کمی ھو گی تو وہ کبوتر اسی وجہ سے مار کھا جائے گا۔ نسلیں اب اپنے انجام کو پہنچ گئی ہیں کوئی دس فیصد کمگر ھے تو پچاس فیصد قصوری ھے۔ کوئی تیس فیصد بیڑا ھے تو چالیس فیصد پینتیس والا اسی طرح اب شاہد ہی کوئی سو فیصد نسلی رہ گیا ھو۔
اس لیے اب خوابوں کے بجائے حقیقت کی طرف آنا ھو گا۔ معاشرے میں اچھا اور کامیاب انسان بننے کے لئے ڈاکٹر، انجنیئر سول سروس میں جانے کے لئے اچھے سکولوں کالجوں یونیورسٹیوں میں پڑھنا پڑھتا ھے۔ تب بھی تو اکثریت انہی لوگوں کی ہوتی ھے۔ کبوتر پروری میں بغیر علم کے تجرباتی طور پر سیکھنے کی کوشش ہو رہی ھے۔ جس میں کامیابی دیر سے اور مشکل سے آتی ھے۔ مجھے خود 60 سال کے بعد بھی سیکھنے کا شوق ھے کہ کہیں سے کوئی حکمت اور دانائی والی بات ہاتھ لگ جائے تو وہ دن عید کا دن ہوتا ھے۔
کبوتر بازی میں کامیابی کا راز
- مٹی کے برتن کبوتروں میں فوائد اور نقصانات
- مادیاں اور انڈے بریڈنگ سے متعلق اہم معلومات
- گلودو کبوتر سیالکوٹی کبوتروں کا جدامجد
- کبوتروں میں کنکر کا علاج اور علامات
- کبوتروں میں سوکڑا اور معدے کا خراب ہونا
- کبوتروں میں بیماری اور علاج – استاد خان محمد بارا
- کبوتروں میں ایڈینووائرس اور احتیاطی تدابیر
- کبوتروں کے پر ـ استاد خان محمد بارا